Site icon Zaroorat Rishta In Pakistan II Free Rishta Website with conatct number

اسٹیٹس کا مطلب کیا ہے؟

? اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللّٰہِ وَبَرَكـَاتُه?

♦️اسٹیٹس کا مطلب کیا ہے؟♦️

•?? آج ایک چھوٹی سی بات کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے ،

“جسے عموما آج کل ہم غیر اہم خیال کرتے ہیں”

یقینا ہم ہر روز واٹس ایپ فیس بک اور دوسری سوشل ایپس پہ سٹیٹس یا سٹوری لگاتے ہیں =

کیا کبھی My Status کا اردو میں ترجمہ کرکے دیکھا ہے ؟

یقیناً نہیں ؟

کیونکہ اگر ترجمہ کیا ہوتا اور آپ اس کے مفہوم سے آشنا ہوتے تو آپ کبھی بھی Status پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی TikTok اور ساز باجا نہ لگاتے .

دراصل Status انگریزی کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں .

“اس طرح My Status کا مطلب ہوا میری حیثیت”

اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو متعارف کروا رہے ہوتے ہیں .

سب سے بڑی بات اس میں یہ ہے کہ آپ کا لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گے ان دیکھنے والوں کے بقدر آپ کے نامہ اعمال میں گناہ درج کردیے جاتے ہیں ،

مثال کے طور پر آپ کا سٹیٹس 20 بندوں نے دیکھا تو 20 گناہ ان 20 بندوں کو جہاں مل رہے ہیں ،

وہیں پر آپ اکیلے کو ان کے 20 اکٹھے گناہ پہنچ رہے ہیں .

? سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے?
ایک بات پر اور غور کیجئے اگر آپ کسی کو فحش ویڈیوز بھیجتے ہو تو وہ جتنے لوگ ویڈیوز دیکھیں گے اتنے ہی آپکے گناہوں میں اضافہ ہوگا .

چاہے آپ کوئی ایسی جاری برائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپ کے گناہوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا ،

اس لیے اس گناہ جاریہ سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیئے.

آج ہی گزشتہ برے غیر اخلاقی سٹیٹسوں پر اللّٰہ سے ندامت کے ساتھ توبہ کریں ،

دوبارہ نہ کرنے کا وعدہ کریں ،

ان شاء اللّٰہ

اللّٰہ تعالیٰ آپکے پیچھے غیر اخلاقی سٹیٹس کے گناہ معاف کردے گا .

ابھی اپنے موبائل سے تمام گانے اور غیر اخلاقی مواد ڈلیٹ کریں ،

زندگی کا کوئی پتا نہیں یہ نہ ہو آپکا یہ مواد آپکو اللّٰہ کے سامنے شرمندہ کرے ،

“کوئی کتنی ہی اچھی ویڈیو ہو مگر اس پر موسیقی ہو تو وہ حرام ہے”

جتنا ہوسکے موبائل کو قرآن و حدیث کی اشاعت کے لیے استعمال کریں .

?? آپ اس موبائل سے جنت میں بھی جاسکتے ہیں اور جہنم میں بھی فیصلہ آپکا ہے ….!!!

“سوچیئے گا ضرور شیطان کی باتوں میں مت آئیے گا”

?? گناہ جاریہ??

جو شخص گناہ پھیلانے کا سبب بنتا ہے تو جب تک وہ برائی وہ گناہ پھیلتا جائے گا ،

یہ اس برائی پھیلانے والے کیلئے درد ناک عذاب بنتا چلا جائے گا اور اس گناہ کا حصہ اس گناہ پھیلانے والے کو بھی ملتا رہے گا حالانکہ وہ توبہ کرلے ،

لہٰذا غلط اسٹیٹس اور وڈیو شیئر کرنے سے اجتناب کریں .

گناہ کو پھیلانے والوں میں سے ہرگز نہ بنیں ورنہ اپنے برے انجام کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے …!!!

اللّٰہ کریم ہمیں نیکی کرنے اور نیکی کو پھیلانے کی توفیق بخشے …!!

?? آمین ثمہ آمین??

نوٹ??
اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللّٰہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے

Exit mobile version