460

ڈپریشن کا بہترین علاج۔طیب شہزاد

? ’’والضحٰی‘‘?
قسم ہے دن کی ،

’’اور قسم ہے رات کی ، جب وہ چھا جائے “

’’تمہارے ربّ نے تمہیں اکیلا نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہے”

’’یقیناً تمہارے لئے انجام آغاز سے بہتر ہو گا‘‘

’’تمہارا ربّ بہت جلد تمہیں وہ دے گا جس سے تم خوش ہو جاؤ گے‘‘

’’کیا اس نے تمہیں یتیم پا کر ٹھکانہ نہیں دیا ؟‘‘

’’کیا اس نے تمہیں راہ گم پا کر ہدایت نہیں دی ؟‘‘

’’اور تمہیں نادار پا کر غنی نہیں کر دیا ؟‘‘

’’پس تم بھی یتیم پہ سختی نہ کرنا اور سائل کو مت ڈانٹنا اور اپنے ربّ کی نعمتوں کو بیان کرتے رہنا‘‘

? القرآن?

•?? توکل وہ راستہ ہے جس کے ذریعے آگ ٹھنڈی کر دی جاتی ہے جو دریا میں راستہ بنوا دیتا ہے .

جو ( یوسف علیہ السّلام ) کو ( یعقوب علیہ السّلام ) سے ملوا دیتا ہے .

جو شدید طوفانوں میں بھی ( کشتی نوح ) پار لگا دیتا ہے .

جو ننھے ( اسمٰعیل علیہ السّلام ) کی ایڑیوں کی رگڑ سے زمزم جاری کر سکتا ہے .

جو پانی پر گھوڑے دوڑا دیتا ہے .

تو پھر کیا تم اپنے اس ربّ پر توکل نہ کرو گے جو ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے .

“اور تم اپنے ربّ کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے”

? القرآن?

یا ربّ العزت ہمیں اتنا کامل توکل عطا فرما دے کہ روزِ محشر ہمیں آپ کی رحمت اور آپ کے نبی ﷺ کی شفاعت نصیب ہو .

( آمیـن )

•?? اگر تہجد میں کوئی خاص بات نہ ہوتی تو اللّٰہ کیوں تہجد ادا کرنے والوں کیلئے پہلے آسمان پر آتا ؟

صرف یہ پوچھنے کے لیے کہ انہیں کیا چاہیے ؟

اللّٰہ ان کی دُعائیں سات آسمانوں کے پار سے بھی سُن سکتا ہے ،

لیکن پھر بھی اللّٰہ ان سے ملاقات کیلئے تشریف لاتا ہے .

جیسے اللّٰہ نے تہجد کو باقی نمازوں سے جُدا رکھا ہے ،

ویسے ہی اس نے تہجد قائم کرنے والوں کو بھی سب سے جُدا رکھا ہے .

اللّٰہ تہجد والوں کو سب سے خاص رکھتا ہے اور ان کے لیے ایسے معجزے ہیں جو کسی کے لیے نہیں ،

اب اللّٰہ ساتویں سے پہلے آسمان پر اپنے بندوں کو خالی ہاتھ لوٹانے کیلئے تھوڑی نہ آتا ہے …!!!

•?? ہر شخص اپنے اپنے ظرف کے مطابق قرآن پاک کو لیتا ہے کوئی تو ایک آیت سے بدل جاتا ہے .

اور

کوئی سارا قرآن پاک پڑھ کر بھی وہاں ہی کھڑا ہوتا ہے جہاں سے آغاز کیا تھا .

جو قرآنِ مجید نہیں کھولتے وہ اپنی تکلیف پہ اللّٰہ کے خاموش رہنے کا شکوہ کیسے کر سکتے ہیں ؟

ضرورت ہے اپنے آغاز اور انجام کو دیکھنے کی ،

محض اچھی باتوں سے کام نہیں بنتا جب تک ان میں عمل کا رنگ نہ بھرا جائے …!!!

اللّٰہ پاک ہم سب کو قرآن پاک پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے …!!!
( میرا ربّ ہمیں باعمل بنا دے )

( آمین )

•?? یہ جو نور پل صراط پہ ہمیں ملنا ہے نا ،

یہ دنیا سے ہی لے کے جانا ہے اپنے ساتھ ،

اچھے اعمال کی صورت میں .

تو دیکھ لو ، سوچ لو ،

کہ تم اپنے لیے کیا اکٹھا کر رہے ہو ؟

نور یا اندھیرا ؟

یہ تمہیں اللّٰہ نے اختیار دیا ہے ،

اور ہاں

ہر بات کی معافی صرف دنیا میں ہی ملے گی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں